: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سوئٹزرلینڈ،1جون(ایجنسی) آج سوئٹزرلینڈ کے صدر یوہان شنائیڈر اَمّان نے دنیا کی طویل ترین ریلوے سرنگ گوٹفریڈ ٹنّل کا افتتاح کیا اور آج کے دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا۔ سوئس صدر کے اشارے پر پانچ پانچ سو مسافروں کو لے کر دو ریل گاڑیاں شمالی اور جنوبی سمت سے اس سرنگ میں داخل ہوئیں۔ ان مسافروں میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل، فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور
اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی بھی شامل تھے۔ گوٹفریڈ بیسک ٹنل نامی یہ سرنگ ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں بنائی گئی ہے اور یہ ستاون کلومیٹر لمبی ہے۔ سترہ برسوں میں مکمل ہونے والی اس سرنگ کی تعمیر پر گیارہ ارب یورو لاگت آئی ہے۔ اس سرنگ کے نتیجے میں سوئس شہر زیورخ اور اطالوی شہر میلان کے درمیان سفر کے دورانیے میں ایک گھنٹے کی کمی ہو جائے گی۔ اس سرنگ کا خیال سب سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے ایک انجینئر کارل ایڈوآرڈ گرُونر نے تقریباً ستّر سال پہلے 1947ء میں پیش کیا تھا۔